کیا کوئی خاتون خود کش جیکٹ پہن کر اپنے بچوں کے ساتھ سو سکتی ہے ؟ جھوٹ کی حد ہوتی ہے۔ رحیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں کہاہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جاسوس کی اطلاع پر ہوشاب میں صبح 5:50 بجے مسز نور جان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اسے گرفتار کیا گیا اور اسے خودکش جیکٹ پہنے ہوئے پایا گیا۔ انھوں نے سوال اٹھاتے ہو ئے کہاکہ کیا کوئی خاتون اپنے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد لپیٹ کر اپنے خاندان کے ساتھ سکون سے سو سکتی ہے؟ اس لئے یہ واضح طور پر جھوٹ، من گھڑت اور مضحکہ خیز بات ہے۔ ایڈوکیٹ نے کہاکہ درحقیقت سی ٹی ڈی پولیس مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس کے براہ راست کنٹرول میں کام کرتی ہے جو اسے اپنی ماورائے عدالت کارروائیوں کو چھپانے کے لیے بطور آلہ استعمال کرتی ہیں۔ انھون نے کہاکہ سی ٹی ڈی جعلی مقابلوں میں محب وطن بلوچوں کے ماورائے عدالت قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے بدنام ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post