بیلہ (نامہ نگار ) کراچی الیکٹرک کے خلاف زمیندار اور گھریلو صارفین سراپا احتجاج کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک آر سی ڈی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شدید گرمی میں مسافروں کا حال برا ہوگیا تفصیل کے مطابق کراچی الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور بجلی کی غیر موثر سپلائی و بندش کے خلاف بیلا کے زمیندار گھریلو صارفین اور سیاسی سماجی رہنما سراپا احتجاج ہوگئے جمعرات کے روز شہر اور مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے کے ای گریڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا بعد ازاں مظاہرین نے بڑی تعداد میں مین کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا اور سڑک بلاک کردی اور ٹریفک کی روانی مکمل طور بند کردی گئی تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک آر سی ڈی شاہراہ بلاک رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنس کر شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے مظاہرین بی این پی کے رہنما ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو بی اے پی کے رہنما آغا محمد گدور نیشنل پارٹی کے رہنما جہانگیر یوسف و دیگر نے اس موقع پر آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ای کے ذمہ داران جان بوجھ کر شدید گرمی میں صارفین کو بجلی سے محروم کرکے اذیت میں مبتلا کررہے ہیں بجلی کی بندش سے زمینداروں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں دیہات میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے کے ای کی غنڈہ گردی برداشت سے باہر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ کے ای کے حکام اپنا قبلہ درست کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلا احمد ہارون ایس ایچ او حاصل قمبرانی اور تحصیلدار عبدالغفور موندرہ مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے بعد آر سی ڈی کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا
