شہید فدا احمد بلوچ کی جہد و جہد کو سرخ سلام پیش ۔بی ایس او پجار

کوئٹہ: شہید فدا بلوچ کے 34 واں برسی پہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہید فدا بلوچ کو ان کے قومی جہد و جہد پہ زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کے شہید فدا نے بی ایس او کے جہد وجہد کو سائینسی اور علمی بنیادوں پہ ایک نیا رخ دیا اور ہمیشہ زور آور اور بلوچ وطن پہ ہونے والے ظلم پہ نا صرف سوال اٹھایا بلکے عملی طور پر ان ظالم قوتوں کے خلاف جہد و جہد بھی کی جو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائے گے ۔ بیان میں کیا گیا کے شہید فدا نے اپنے اصولوں اور قومی سوال پہ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا بلکے ہمیشہ بلوچ وطن کی ملکیت و بلوچ کی نسل کشی کے خلاف غیر جمعوری و طاقتور قوتوں کے سامنے مزاحمت کی ناقابل شکست مثال بن گئے تھے ۔ اتحاد جہد و جہد آخری فتح کا نعرہ اور عملی پیکر فدا بلوچ کو 2 مئی کو قومی ملکیت سے دستبردار نا ہونے کی پاداش میں شہید کردیا گیا لیکن شہید فدا بلوچ کا فکر آج بھی بلوچ نوجوان مرد و زن میں زندہ ہے بلوچ قوم آج بھی کامریڈ شہید فدا بلوچ کو اپنا قومی ہیرو مانتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا ان کی جہدوجہد کا مقصد بلوچ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پہ متحد کرکے ظلم و بربریت کے خلاف لڑنے کا شعور اجاگر کرنا تھا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچ قوم اور قومی تشخص کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی

Post a Comment

Previous Post Next Post