بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 اور مرکز خضدار کے جنوب مغرب میں 110 کلومیٹر تھا، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلع خضدار میں ہفتہ کی صبح چھ بجکر 43منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے،،زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلہ کا مرکز خضدار کے جنوب مغرب میں 110 کلومیٹر تھا،ضلعی انتظامیہ کیمطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، خضدار کے علاقے آڑنجی میں گذشتہ روز آنے والے5.2شدت کے زلزلے سے دو سو کے لگ بھگ مکانات جزوی طور پر منہدم ہوگئے تھے
