بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فورسز پر اسنائپر حملے میں 2اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ گذشتہ روز جمعرات کو سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں شیراز نیلگ پہاڑ پر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔
اسنائپر حملے میں 2اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے