کراچی (نامہ نگار ) حبیبہ پیر محمد کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ میری والدہ حبیبہ پیر محمد معصوم ہیں، وہ صرف شاعرہ ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، رینجرز، پولیس اور کچھ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ ہمارے گھر آئے، ہمیں دھمکیاں دیں۔ ہمارے گھر کے تمام افراد کے موبائل اور میرا لیپ ٹاپ چھین لیا۔ مذکورہ افراد ہماری والدہ کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ہم نے چیخیں ماریں، ان کی منت سماجت کی لیکن کسی نے ہماری کوئی بات نہ سنی۔ حبیبہ بلوچ کی صاحبزادی نے کہا کہ ہماری والدہ کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ آرٹسٹ ہیں۔
انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ والدہ کو حراست میں لینے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں جلد رہا کیا جائے
