یوکرین کے مشرقی حصے لوہانسک کے گورنر کا کہنا ہے کہ خطے کے ایک دیہاتی اسکول پر روس کی بمباری سے 60 لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی ہیدائی نے بتایا کہ روسی افواج نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریکا کے اسکول پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس اسکول میں 90 افراد کو پناہ دی گئی تھی۔ہیدائی نے مسیجنگ ایپلی کشن ’ٹیلی گرام‘ میں لکھا کہ آگ پر تقریباً 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا جس کے بعد ملبہ ہٹایا گیا اور بدقسمتی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ملبے سے 30 افراد کو بچا لیا گیا جس میں سے سات افراد زخمی ہیں جبکہ عمارت کے ملبے تلے 60 افراد کی اموات کا خدشہ ہے۔یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی افواج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا رہی ہے، جس کی ماسکو نے تردید کی ہے۔جنوب مشرق میں واقع تباہ شدہ شہر ماریوپول میں اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں وسیع و عریض اسٹیل پلانٹ سے متعدد شہریوں کو نکالا گیا۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے خطاب کے دوران بتایا کہ ازوفسٹل اسٹیل ورکس سے 300 سے زائد شہریوں کو بچالیا گیا ہے، اب حکام زخمیوں اور طبی عملے کو بچانے کی کوششوں پر توجہ کو مرکوز کریں گے۔ یوکرین کے دیگر ذرائع مختلف تعداد بتا رہے ہیں۔روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے پلانٹس سے 176 شہریوں کے انخلا کا بتایا
