گڈانی(نامہ نگار )کراچی سے پکنک کیلئے آنے والی فیملی حادثے کا شکارہوگئی سمندر میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے اس حوالے سے مقامی ماہی گیر بتاتے ہیں کہ منگل کے روز کراچی سے پکنک منانے کے لیے آنے والا خاندان پھوکاڑہ بیچ پر سیر و تفریح میں مگن تھا کہ 6سالہ صفیان اچانک سمندری لہروں میں غوطے کھانے لگا جس پر 36 سالہ والد رضوان بیٹے کو بچانے کے لیے سمندر میں کود پڑا اور بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی بے رحم سمندری لہروں کی نذر ہوگیا بتایا جاتا ہے موقع پر موجود ماہی گیروں نے بھی باپ بیٹے کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں بعد ازاں مقامی ماہی گیروں نے دونوں باپ بیٹے کی نعشیں سمندر سے نکالنے کے بعد مقامی طبی مرکز منتقل کر دیں
