اوستہ محمد، کرنٹ لگنے سے 30سالہ نواجوان جاں بحق

اوستہ محمد:بجلی کرنٹ لگنے سے 30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق گوٹھ محمد علی عمرانی میں 30سالہ نوجوان ظہیر احمدخان عمرانی کو بجلی کرنٹ لگ گیا نوجوان بجلی کی تار بنا رہا تھا کہ کرنٹ لگ گیا کرنٹ لگنے سے نو جوان ظہیر احمد عمرانی جاں بحق ہو گئے ظہیر احمد وڈیرہ محمد علی عمرانی کے بیٹے نیشنل بینک کے آفیسر سوناخان۔پی پی پی تحصیل اوستہ محمد کے صدر غلام دستگیر کے بھائی تھے نوجوان کی اچانک اور نا گہانی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گوٹھ محمد علی عمرانی میں ادا کی گئی نماز میں علاقائی معتبرین سیاسی سماجی۔سرکاری افسران نے شرکت کی۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post