یمن: سیکورٹی فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ،2 کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک

یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ سے وابستہ ایک مشتبہ عسکریت پسند گروپ کی گرفتاری کے بعد ایک فوجی اڈے پر جھڑپ ہوئی ہے جس میں یمنی فورسز کے دو کمانڈروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی حکام نے بتایا کہ یہ لڑائی جمعہ کی رات صوبہ ضالع میں مقامی سکیورٹی بیلٹ فورس کے صدر دفتر میں ہوئی ہے۔یہ فورس یمن کے جنوبی صوبوں میں سرگرم عمل ہے۔ ملیشیا نے اطلاع دی کہ سکیورٹی بیلٹ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل ولیدالضمی اور الضالع میں حکومت کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے کمانڈرکرنل محمدالشوباقی جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس نے مزید تفصیل پیش نہیں کی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق قریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔فوجیوں نے القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں سے اپنے ہتھیار حوالے کرنے کوکہا تھا مگرانھوں نے اس سے انکار کیا اور اس کے بجائے فوجیوں پرفائرنگ شروع کردی تھی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ لڑائی میں آٹھ جنگجو اورسکیورٹی فورسز کے چاراہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ان میں دونوں مذکورہ کمانڈر بھی شامل ہیں۔جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ القاعدہ اورداعش سے وابستہ افراد جنگ زدہ یمن کے متعدد علاقوں میں سرگرم ہیں اورانھوں نے گذشتہ برسوں کے دوران میں ملک میں جاری خانہ جنگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بالخصوص جنوبی صوبوں میں اپنے مضبوط ٹھکانے بنا رکھے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post