نصیر آباد میں چوری، ڈکیتی اور اغواءکی وارداتیں، زمیندار اغوائ

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد میں عیدالفطر کے قریب آتے ہی چوری ڈکیتی قتل اغوا کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ایک ہی دن میں زمیندار کو اغوا کرنے کی کوشیش پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کرنے والے تین ڈرائیور اغوا کر لیئے گئے ڈیرہ مرادجمالی کی مین بازار میں دن دیہاڑے فائرنگ سے دو افراد دو زخمی ہوگئے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی کے بہادر ہیڈ محرروں نے جان پر کھیل کر دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے قریب آتے ہی نصیر آباد میں بد آمنی نے سر اٹھا لیا منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخ ٹیپل شاخ کی بھل صفائی کرنے والے تین ڈرائیوروں کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مشنیری سے اتار کر اغوا کرکے فرار ہوگئے دوسرے واقعہ میں منگولی پولیس تھانہ کے علاقے سے معروف زمیندار انعام الحق لہڑی ڈیرہ مرادجمالی آرہے تھے کہ مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرنےکی کوشیش کی شور مچانے پر اغوا کار بھاگ نکلے تیسرے واقعہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں پیش آیا مسلح حملہ آوروں نے کپڑے کی دکان پر عید کی خریداری کرنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خیر جان لہڑی علی دوست کھیازئی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراز شفقت لہڑی مرید خان دایہ زخمی ہوگئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دنوں زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا ملزمان کی فراری کا سنتے ہی ڈی آئی جی نصیر آباد پرویز احمد چانڈیو نے فوری قاتلوں کے تعاقب اور گرفتاری کا حکم دیا جس پر ناکہ بندی کردی گئی سٹی پولیس کے ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی سرگرم ہوگئے ہیڈ محرر محبوب علی سولنگی ساجد علی سولنگی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان عنایت اللہ لہڑی اور جان محمد لہڑی کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاگیا زرائع کے مطابق اغوا ہونے والے تینوں ڈرائیور بھی قبائلی کوشیوں سے اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھروں میں خاموشی سے پہنچ چکے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post