بلوچستان کے علاقے تفتان میں کلی اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کو بی ایچ یو ہسپتال تفتان منتقل کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد شاہ ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ضروری کارروائی کے بعد انتظامیہ نے نذیز احمد شاہ کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا