فدائی شاری بلوچ کی شوہر کا ٹوئٹر اکاونٹ ایکٹیو، پولیس کا ایف آئی اے سائبر ونگ سے رابطہ

کراچی (نامہ نگار ) جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر حملے میں ملوث خاتون شاری بلوچ کے شوہر کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ایکٹیو ہونے پر تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے سائبر ونگ سے رابطہ کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک افسر نے اردو نیوز کو بتایا کہ جامعہ کراچی واقعہ کی تحقیقات کرنے والی ایک ٹیم نے گذشتہ روز جمعے کو اکاو¿نٹ سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیو کے بعد ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ سائبر سرکل ایف آئی اے سے اکاو¿نٹ آپریٹنگ سمیت ویڈیو اپلوڈ ہونے کی لوکیشن سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ ایک دن پہلے جمعے کو تحقیقات سے منسلک ایک سینیئر پولیس افسر نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’خودکش حملہ کرنے سے ایک روز قبل بھی حملہ آور خاتون کراچی یونیورسٹی سے ہو کر گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ خودکش حملہ میں ملوث خاتون شاری بلوچ کے گھر سمیت تین رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ کارروائی میں لیپ ٹاپ سمیت اہم دستاویزات کو قبضے میں لے کر گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی کی مرکزی یونیورسٹی میں چینی زبان کے سینٹر کے باہر چینی اساتذہ کی وین پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) کے مجید بریگیڈ نے قبول کی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیے۔ مخصوص گھروں کی تلاشی میں شبے کی بنیاد پر ایک درجن سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جبکہ خودکش بمبار شاری بلوچ کے دیور کے گھر گلستان جوہر بلاک 13 اور والد کے گھر گلزار ہجری سکیم 33 میں بھی چھاپے مارے گئے، جہاں سے لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات قبضے میں لیے گئے تھے۔ تفتیش کرنے والے محکمے کے سینئر افسر کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے رکشہ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ خودکش حملہ آور خاتون سے آخری لمحے میں ملاقات کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کو حل کرنے میں تمام موجود وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ’امید ہے جلد ہی اچھے نتائج سامنے آئیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post