چین میں کورونا پھر بے قابو، ایک دن میں 22ہزار افراد متاثر، 39 ہلاک

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دارالحکومت شنگھائی میں کئی دنوں سے جاری سخت ترین لاک ڈاﺅ ن کے باوجود کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکا اور ایک روز میں 39 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو کورونا وبا کے تدارک کے لیے سخت ترین اقدامات کرتا ہے۔چین کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے معاشی شہر شنگھائی میں گزشتہ ماہ کورونا کے مریضوں کی تصدیق کے بعد لاک ڈان لگایا گیا تھا۔شہر میں لاک ڈان اب بھی جاری ہے لیکن کورونا سے ہلاکتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔چینی حکام نے ایک روز میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار مثبت کیسز کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز دارالحکومت میں 39 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔شنگھائی میں 18 اپریل سے اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔چینی حکام کا کہنا تھا کہ معمر افراد کورونا وبا کا نشانہ بنے ہیں، جنہیں بڑھتی عمر کے باعث کئی دیگر امراض بھی لاحق تھے۔ہلاک ہونے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں اس وبا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی گئی تھی۔شنگھائی میں گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈان کے باعث کروڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہیں، جنہیں اشیائے خور و نوش پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ لوگ دیگر بیماریوں کے علاجھ کے لئے بھی اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔2019میں چین سے ہی اس وبا کا آغاز ہوا تھا تاہم چین نے سخت ترین اقدامات کے ذریعے اس پر قابو پایا تھا

Post a Comment

Previous Post Next Post