کراچی میں 13 سالہ لڑکی سے اغواءکے بعد زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی (نامہ نگار) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں 13 سال کی لڑکی کے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد عبدالولی خان کا جیونیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ 13 اپریل کو بچی گھر کے باہر سے لاپتا ہوئی، 14 اپریل کو بچی گھرکے باہربے ہوشی کی حالت ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ بچی کے والد نے الزام لگایا کہ بچی کو فلیٹ میں موجود پڑوسی نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بااثرافراد کی سرپرستی کے باعث پولیس کارروائی نہیں کرنا چاہتی، بچی نے ملزم کوشناخت کرلیا ہے لیکن مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر رشوت طلب کررہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post