کیچ فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والےشخص کی شناخت مسلم ولد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص عرب امارات میں مزدوری کے پیشے سے وابسطہ ہے جو حالیہ دنوں چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آیا ہوا تھا جنہیں فورسز نے گذشتہ دنوں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی صورت میں بلوچستان میں نوجوانوں کی اکثریت روز گار کے لئےخلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ وہاں سے بلوچستان آنےکے بعد کئی بار لوگوں کو پاکستانی خفیہ ایجنسیاں جبری گمشدگی کا شکار بناتے رہتے ہیں اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات بلوچستان میں رونما ہوئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post