موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ طلباء کے احتجاج میں شرکت پر پاکستان کے وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور دیگر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے –
یاد رہے کہ اسلام آباد میں زیر تعلیم بلوچ طلباء نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کی جبکہ احتجاج میں شامل طلباء کے موبائل چھینے گئے۔
ذرائع کے مطابق رکن پاکستان اسمبلی محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سینکڑوں طلباء کے نام کو بھی اس مقدمہ شامل کیا گیا ہے –
پولیس ذرائع کے مطابق بغاوت اور بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئے ہیں۔ اسلام آباد کےتھانہ کوہسار میں بغاوت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔