ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اللہ والا چوک کے قریب مسلح افراد کی موٹرسائیکل پرفائرنگ سے ایک شخص بیگ محمد جاں بحبق جبکہ سمندرخان شدید زخمی ہوگیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے نعش اور زخمی ہونے والے شخص کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جبکہ قتل ہونے والے شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے