خضدار نال بیسیمہ کے متاثرہ زمینداروں کا اہم اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں زمیندار ایکشن کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد سنجرانی فناس سیکرٹری حاصل خان بزنجو،رابطہ سیکرٹری عبدالعزیز گرگناڑی،ابراہیم رخشانی،حضور بخش حاجی محبوب ،ماسٹر عبدالرشید زہری، عبدالخالق بلوچ عطا محمد پندرانی لعل بخش، شفیق بلوچ سمیت دیگر زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آل پارٹیز اور زمینداروں کے مشترکہ فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کل مورخہ 5 مارچ بروز ہفتہ ،N30خضدار بیسیمہ سیکشن کی کام کونال گریشہ کودہ خضدار فیروز آباد سمیت مختلف علاقوں میں مکمل بند کردیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور کمیٹیوں کو زمہ داری دی گئی کہ وہ زمینداروں کے معاوضوں کے عدم ادائیگی پر وہ اپنے اپنے ایریاز میں کمپنی کے مشینری کو کل صبح کام سے روکیں اور ٹریفک کی روانی بدستور جاری رئے گی اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ ڈالا جائے اجلاس سے چیرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ صاحب زمیندار ایکشن کمیٹی نال کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد سنجرانی نے متاثرہ زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعداد
میں شرکت کرے