کوئٹہ(نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ، تربت، کراچی، حیدر آباد اور ڈی جی خان میں بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ بساک کے پروگرامز میں بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور بلوچ ثقافتی دن کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ بساک نے ثقافتی دن کی مناسبت سے دو پمفلیٹس بھی جاری کیے تھے جس میں ثقافت کی اہمیت و اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ آج بلوچستان بھر میں دو مارچ بطور بلوچ ثقافتی دن منایا گیا۔
Share this: