زیارت،بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کی جعلی کارروائی، ریڈبک میں شامل تین مشتبہ افراد ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے میں بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کی جعلی کاروائی زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس مطلوب اور ریڈبک میں شامل مشتبہ افراد تین ساتھیوں سمیت گرفتار اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کی ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ریڈ بک میں شامل زیارت ریزیڈنسی حملے میں مطلوب بلوچ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا در محمد عرف درو اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقے میں موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے درمحمد عرف درو سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے 2ایس ایم جی، 5گرینیڈ، 3کلو دھماکہ خیز مواد، 15میٹر پرائما کارڈ برآمد کرلیں ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سبی میں مقدمہ درج کرکےحملہ آوروں کے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتار کے لئے کاروائی شروع کردی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post