پنجاب : مکان کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ دیا

پنجاب
گوجرانوالا میں مکان کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو زنجیروں میں باندھ دیا۔پولیس کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد اقبال بی بی بیٹے اوربہو کے ساتھ رہتی تھی، بیٹے نے مکان اپنے نام کروانے کا کہا لیکن ماں نے انکار کردیا جس پر انہیں زنجیروں میں جکڑدیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے اقبال بی بی کو آزاد کروا کر ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹا اور بہو مل کرتشدد کرتے اور کھانا بھی نہیں دیتے تھے۔پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post