برابچہ ۔ برابچہ کے قبائلی رہنما چیف آف برابچہ سردار عطاء اللہ خان شاگزئ حاجی شاہ جان شاگزئ حاجی بلال شاگزئ ڈاکٹر حیات خان شاگزئ سردار عبدالباقی شاگزئ سردار زادہ میر حمزہ خان شاگزئ حاجی چئرمین مصطفی موسازئ حاجی امان اللہ خان ساسولی سعید ایچ شاگزئ عبدالمالک شاگزئ حاجی ملک گل زمان شاگزئ حاجی کریم شاگزئ حاجی مبارک شاگزئ حاجی قاری حمیداللہ صاحب حاجی مولوی انور صاحب حاجی مولوی احمد بلال صاحب ملک عبدالرزاق شاگزئ حاجی بیبرگ شاگزئ حاجی عطاء محمد لوارزئ و دیگر معتبرین نے اپنے ایک بیان میں پاک افغان سرحدی شہر برابچہ کے بی بی سی گیٹ کے کھولنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ ۔ جناب چئرمین سینٹ پاکستان حاجی صادق خان سنجرانی جناب ایم پی اے چاغی میر عارف جان محمد حسنی جناب میر اعجاز خان سنجرانی کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی وزیر اعلی بلوچستان ڈپٹی کمشنر چاغی وہ دیگر معتبرین سے گزارش ہے کہ آپ سب کو معلوم ہے چونکہ برابچہ ایک سرحدی علاقہ ہے پاک افغان سرحدی علاقے منسلک ہیں اور برابچہ کے تمام لوگوں کا ذریعہ معاش انھی بارڈرز کے ساتھ منسلک ہے برابچہ کا آبادی کم سے کم 40 ہزار گھر پر مشتمل ہے برابچہ کے تمام لوگوں کا ذریعہ معاش انھی بارڈرز کے ساتھ منسلک ہیں لہذا ہم اہلیان برابچہ آپ لوگوں سے دستبستہ اپیل کرتے ہیں کہ برابچہ بی بی سی گیٹ کو بھی کارواں راہ اور چاربان گیٹ کی طرح کاروباری اور تجارتی پوائنٹس کو کھول دے جس سے علاقے کے لوگوں کیلئے ایک بہترین معاشی ذریعہ معاش ثابت ہوگا برابچہ بے روزگار لوگوں کیلئے ایک نئ امید کی کرن ثابت ہوگا اور علاقے میں کاروبار کا ایک نیا دور کا آغاز ہوگا انھوں نے مزید کہا ہم تمام افسروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے گیٹ پر بھی توجہ رکھیں ہم بھی پاکستانی ہے ہمیں بھی قانونی کام کرنے کی اجازت دی جائے بہت شکریہ ۔منجانب اہلیان برابچہ۔رپورٹ عوامی میڈیا سیل برابچہ