اوستہ محمد، انجمن تاجران کا چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف تھانے کے سامنے

احتجاجی کیمپ قائم اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور انجمن تاجران کے سرپرست اعلی واحد بخش چانڈیو کے دکان سے ہونے والے چوری کے سامان کی عدم برآمدگی اور ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف انجمن تاجران کے صدر وریام بیگ اور سرپرست اعلی واحد بخش چانڈیو کی قیادت میں سٹی پولیس تھانے کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا۔ اس موقع پر وریام بیگ، واحد بخش چانڈیو و دیگر کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد میں چوروں اور ڈاکوں راج قائم ہے آئے روز چوری،ڈکیتی کے واردات سے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں،پولیس نے منہ پھیر کر بیٹھ چکا ہے ان چوری،ڈاکیتی کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے سے پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو مجبور پولیس کو اس کا فرض یاد دلانے کے لئے روڈ آنے پڑا ہے جو قابل افسوس ہے پولیس اپنا قبلہ درست کرکے علاقے میں امن امان کو قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کی جان ومال محفوظ ہوسکئے جب تک علاقے میں چورء،ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اور علاقے میں مکمل امن امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاتا ہے تب تک ہمارے کیمپ قائم رہے گا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post