امریکا،اربوں روپے مالیت کا خالص سونا پارک میں کھلے عام رکھ دیا گیا

نیو یارک: ایک جرمن مصور اور مجسمہ ساز نے نیویارک کے سینٹرل پارک میں خالص سونے کا ایک بڑا اور وزنی چوکور ٹکڑا کھلے عام رکھ دیا ہے جس کی مالیت 11.7 ملین ڈالر(دو ارب پاکستانی روپے سے بھی زیادہ)بتائی جارہی ہے۔24قیراط سونے سے بنا ہوا یہ مکعب (چوکور ٹکڑا)410 پونڈ وزنی ہے جبکہ اس کی نگرانی پر کوئی سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہیں۔اس فن پارے کے تخلیق کار نکلاس کاستیلو نے اسے زمین کی بنیاد (سوکلے دو موندے)کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ سونے کا یہ وزنی ٹکڑا دراصل قدیم و جدید زمانوں میں مکالمے کو ظاہر کرتا ہے۔قدیم زمانے میں سونا معیشت کا بنیاد تھا لیکن جدید دور کی معیشت میں کرپٹو کرنسی کا کردار بڑھتا جارہا ہے۔ یہ فن پارہ ان دونوں میں تعلق اور مکالمے کا اظہار ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا میں مزاحیہ کے دانشوروں نے کیاہے کہ انھیں پاکستان کے پیزا شاپ والے جنرل سلیم باجوہ سے جہاں دور رکھنا ہوگا تو دوسری جانب عمران خان اور جنرل باجوہ کو اس خبر تک رسائی نہیں دی جائے گی اور جتنا ممکن ہو سکے بے خبر رکھا جائے گا کیوں کہ انٹرنیشنل بھکاریوں کا خطاب گوگل پر ان سے منصوب ہے ۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post