چمن قابض پاکستان اورافغان طالبان کے درمیان چھڑپ آمدورفت بند

چمن: پاک افغان سرحد چمن پر تعینات پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں و افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے ررمیان جھڑپ، جھڑپ کے بعد سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئےبند کردیا گیا، تاہم دونوں جانب سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، مقامی صحافی کے مطابق جمعرات کے روز سرحد پر نافذ دونوں ممالک کے اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم واقعہ میں دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے- دوسری جانب افغانستان سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے بعد افغان طالبان فورسز کی ایک بڑی تعداد سرحد پر تعینات کردی گئی ہے تاہم اس جھڑپ کی وجوہات اور تفصیلات دونوں جانب سے سرکاری سطح پر جاری نہیں کی گئی ہیں- یاد رہے پاکستان اور افغان فورسز میں سرحدی گشیدگی وقتاً فوقتاً جاری رہا ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہیں- جبکہ افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان متنازعہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ پر بھی افغانستان کا اعتراض ہمیشہ سے برقرار ہے جس کے باعث کئی مواقع پر دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا ہیں-

Post a Comment

Previous Post Next Post