آئی ایس پی آر کا تربت میں دس بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

‏پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آج تربت میں دس بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں بلوچ مسلح تنظیم کا کمانڈر آصف عرف مکیش بھی شامل ہیں۔
تاہم بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آزادی پسندوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔ فورسز نے مذکورہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post