بلوچستان : لاپتہ وشہید اسد مینگل و احمد شاہ کی برسی منائی گئی

بلوچستان کے لاپتہ افراد وشہید اسد مینگل اور احمد شاہ کی برسی بلوچستان بھر میں منائی گئی۔ بی این پی مینگل کے زیراہتمام اسد مینگل اور احمد شاہ بلوچ کی برسی کی مناسبت سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعزیتی ریفرنسز کاانعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے لاپتہ و شہید اسد جان مینگل و احمد شاہ کی برسی کے مناسبت سے منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سنٹرل کمیٹی کے ممبر واجہ لعل جان بلوچ ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی تحصیل صدر سفر خان مینگل حیدر زمان بلوچ حاجی اقبال بلوچ چیف رحمت اللہ تحصیل زیدی کے صدر بشیر احمد مینگل عبدالغنی عمرانی منیر آغا بلوچ ودیگر نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دیا ہے اس کے لئے ہماری آباواجداد نے قربانیاں دیکر حاصل کی ہیں اپنے جانوں کا نزرانہ دیکر اس لمہ وطن کی حفاظت کرتے آرہے ہیں۔بلوچستان کی سر زمین صدیوں سے مقتل گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔جبری گمشدگیاں مسخ شدہ لاشیں کارکنوں وہمدردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے زریعے شہادتیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت روز اول سے بلوچستان کے محکوم مظلوم عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد اور آواز بلند کیا ہے ون یونٹ کے خلاف جدجہد کرنے کی پاداش میں بلوچستان کے قومی ہیرو اور توانا آواز سردار عطااللہ خان کی حکومت ختم کردی گئی۔ اس کے بعد اس کے جواں سال لخت جگر اسد جان کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا مگر سردار عطااللہ خان اپنے اصولی موقف اور جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور آخری دم تک اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے آج ہم اور ہماری آنیوالی نسلیں انکے مقروض ہیں۔ تعزیتی ریفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے تحصیل صدر سفر خان مینگل کی صدارت میں ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعا دت پارٹی کے بزرگ کارکن ملا محمد عمر نے حاصل کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی جانب سے شہید اسدجان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی نے کی۔ تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر قاسم دشتی تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل تربت کے ڈپٹی آرگنائزر محسن بلوچ نے سر انجام دیئے۔ تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ملا عبدالحمید نے حاصل کی۔تعزیتی ریفرنس میں شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر واجہ قاسم دشتی،ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی،پروفیشنل سیکریٹری نزیر احمد ایڈووکیٹ، کسان و ماہی گیر سیکرٹری منظور رئیس اور تحصیل تربت کے آرگنائزر تاج بشیر رند نے خطاب کرتے ہوئے شہید اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کو ان کی شہادت پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی رہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ بلوچستان کے پہلے لاپتہ افراد بلوچ نوجوان تھے جنہیں رات کی تاریکی میں کراچی سے اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 73ء کی آئین کے دوسال سال بعد 1975 میں ریاست نے جبری گمشدگی کا سلسلہ دلیپ داس اور شیر علی مری سے شروع کیا اس طرح 1946 میں شہید اسد مینگل اور احمد شاہ لاپتہ کئے گئے ،اور اہل بلوچستان کو یہ باور کرایا کہ ملکی آئین سے بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں،یہی وجہ ہے کہ آج دن تک غیر آئینی روایات جبری گمشدگیوں کی صورت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستیں ظلم و جبر اور طاقت کی زور سے ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتے جب تک عوامی امنگوں کی ترجمانی و مفاد میں عمل پیرا نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پارٹی ورکروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرکے بلوچ عوام کو متحد و منظم کریں اور شہداء کے مشن کو آگے لیکر جائیں۔ تعزیتی ریفرنس میں بی این پی ضلع کیچ کے انفارمیشن سیکرٹری شئے ریاض احمد،لیبر سیکرٹری محبوب سعید، تحصیل ناصر آباد کے صدر ملا عبدالحمید،نیاز یوت،واجہ برکت بلوچ،میر قمبر بلیدئی،کامریڈ برکت بلیدئی،ندیم پسند،ظفر عثمان،جلیل یوسف، لطیف عابد، مراد بخش روشن،وارث بلوچ ودیگر رہنما شریک تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی لسبیلہ اور بی ایس او حب زون کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد شہید اسد مینگل شہید احمد شاہ بلوچ کی 46 ویں برسی پارٹی کے ضلعی رابطہ آفس حب میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہداکی تصویر سے کرائی گئی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی لسبیلہ کے ضلعی سینئر نائب صدر جمیل گچکی ضلعی ہیومن رائٹس سیکٹری بشیر مینگل تحصیل ڈپٹی سیکرٹری قربان میروانی جنگی خان مینگل سینئر رہنما محمد نور میراجی عبدالغنی مینگل کریم میراجی بی ایس او کے رہنما ناصر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسد جان مینگل اور احمد شاہ بلوچ کی قربانی ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بری پڑی ہیں۔موجودہ صورتحال میں بی این پی کے کارکنوں پر بڑیذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وقت حالات کا مقابلہ کر کہ بلوچستان کے قومی حقوق کیلئے جہد وجہد تیز کریں اور شہیدوں کی فکر وفلسفہ پر عمل پہرا ہوکر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام کے گھر گھر پہنچائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post