ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز،کی جارحیت سے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، روزانہ نے حربوں کے ساتھ پاکستانی فورسز لوگوں کو بلاوجہ تنگ کررہی ہے،۔
گزشتہ روز تحصیل کورک کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو فورسز نے آرمی کیمپ کوہڑو بلایا ایک جرگے کے زریعے علاقائی لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ جان سے بھی مارنے کی دھمکی دیا گئی۔
لوگوں کا کہناہے ہم روزانہ آرمی کیمپ میں بلاوجہ پیشی دینے سے بیزار ہیں،ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنی جدی پشتی زمینوں کو چھوڑ دیں،مگر ہمارے پاس جانے کے لیے نہ وسائل ہیں اور نہ کوئی جگہ ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے ہمارے ذریعہ معاش زمینداری اور گلہ بانی پر منحصر ہیں لیکن فوجی جارحیت سے ہماری تیار فصلیں بھی تباہ ھورہے ہیں،روزانہ قریبی پہاڑی سلسلوں میں سرچ آپریشن کے بہانے سے ہمیں بھی جبری طور پر فوجی گاڑیوں میں ڈال کر لے جاتے ہیں اور رات واپس گھروں میں بھیجتے ہیں، اور پھر صبح آرمی کیمپ میں حاضری کے لیے پیش ہونے کو کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جھاؤ کے تمام علاقے ریاستی فورسز کے زیر عتاب ہیں اور لوگوں کو جبراء نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ن