مراد جمالی،لوہار فقیرنی عاشق کو اغواء کرکے لئے گئے

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)ڈیرہ مراد جمالی میں کلہاڑیاں چھریاں بنانے والے لوہار نے ڈیرہ مراد جمالی کی بازار میں بھیک مانگنے والی فقیرنی دوشیزہ کو دل دے بیٹھا چھریاں دکھا کر کراغواء کرلیا صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے والدہ کا دیگر گداگروں کے ہمراہ احتجاج مقدمہ درج کرلیا مغوی دوشیزہ کی بازیابی کیلئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کی مین بازار میں سلطان کوٹ سندھ سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ فقرانی مہروکو ہدایت اللہ عرف صدام سرمستانی ڈیرہ مراد جمالی کی مین بازار میں لوہار کی دکان تھی جہاں کلہاڑیاں چھریاں بناتے تھے کو دل دے بیٹھا تھا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغواء کرکے فرار ہوگیا واقعہ کے خلاف مغویہ کی والدہ نجمہ نے دیگر مرد خواتین گداگروں کے ہمراہ صدر پولیس تھانہ پہنچ گئی احتجاج کیا جس کا ایس ایس پی نصیرآبادعبدالحئی عامر بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی پنھل خان جمالی کو فوری مقدمہ درج کرنے مغویہ گداگردوشیزہ کی جلد بازیابی کا حکم دیا ہے مغویہ کی والدہ نجمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری بیٹی مہرو کم عمر ہے جس کو ورغلا پھسلا کر ہدایت اللہ اغواء کرکے لے گیا ہے جس کو جلد بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر دیگر گداگروں سے مل کر احتجاج کریں گے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post