پولیس چیک پوسٹوں پر رشوت خوری کا بازار گرم، عوام پریشان

،
حب کے قریب کراچی موچکو پولیس چیک پوسٹ پر رشوت خوری کا بازار گرم ،حب کے تاجر سے رشوت میں پنکھا مانگ لیا نہ دینے کی صورت میں مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیکر حراساں کرتے رہے اس حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ حب کے قریب سندھ بلوچستان سنگم پر قائم موچکو پولیس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں اور انکے روزانہ کی اجرت پر مقرر سول افراد نہ صرف حب بلوچستان سے کراچی داخل ہونے والی گاڑیوں کو زبردستی بھتہ وصول کرتے ہیں بلکہ کراچی سے مختلف اقسام کے سامان وغیرہ لانے والی گاڑیوں کو بھی روک کر بھتہ خوری کرتے ہیں گزشتہ روز تو موچکو پولیس چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے حد ہی کردی اور کراچی سے الیکٹرونکس کا سامان لانے والے ایک ہندو تاجر کی سوزوکی پک اپ کو روک کرر شوت میں ایک قیمتی الیکٹرک پنکھا مانگ لیا جبکہ سوزوکی ڈرائیور کے مطابق اُس نے جان چھڑانے کے لئے 500روپے تک رشوت دینے کی پیشکش کی لیکن اہلکار اور اُسکا سویلین ساتھی پنکھا اُتانے پر اصرار کرتے رہے اور پنکھا نہ دینے کی صورت میں اُس پر مختلف مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کافی دیر تک اُسے حراساں کرتے رہے اس حوالے سے کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام سے کالی بھیڑوں کے خاتمہ اور بہتر کارکردگی کے دعوے تو کرتے رہتے ہیں لیکن حقائق پولیس افسران کے دعوئوں کے برعکس ہیں حب کے تاجروں نے آئی جی پولیس سندھ اور کراچی پولیس چیف سے موچکو پولیس پوسٹ پر اہلکاروں اور انکے روزانہ اجرت پر مقرر افراد کی رشوت خوری اور تاجر وں کو حراساں کرنے کے واقعات ومعاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post