لندن(پریس ریلیز) فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ اور جرمنی برانچوں کی جانب سے 26 فروری بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے جرمنی اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ لندن میں یہ مظاہرہ ٹرافالگر سکوائر میں کیا جائے گا جبکہ جرمنی میں یہ مظاہرہ ڈورٹمونڈ شہر کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے سامنے کی جائے گی اورپھر وہاں سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اور یہ احتجاجی ریلی ڈورٹمونڈ کے مرکزی اسٹیشن کے سامنے شروع ہوگی جہاں مظاہرین شہر کی معروف شاہراؤں سے مارچ کرتے ہوئے رائنولڈی چرچ کے قریب اوستن حِل ویگ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔
فری بلوچستان موومنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بلوچستان میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کو اپنے نظر انداز کرنے والا رویہ ترک کرنا ہوگا. آئے دن بلوچستان کے عام عوام کو غائب کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے. بلوچستان میں جاری آپریشن، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ یورپی ممالک جرمنی اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی.
فری بلوچستان موومنٹ جرمنی اور برطانیہ میں رہنے والے تمام بلوچوں اور انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہمارے ان احتجاجوں میں حصہ لیکر بلوچ قوم کی آواز میں اپنی آواز ملائیں تاکہ انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم پر قابض ریاست پاکستان و ایران کو جوابدہ بنانے میں مدد مل سکے۔