بلوچستان کے علاقے زیارت کے مقام پر مسافر بس میں فائرنگ کی ایک واقعے میں دو افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں-
عینی شاہدین کے مطابق زیارت زندرہ کے مقام پر بس کے اندر سوار شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو جانبحق جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے –
جانبحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور منشی شامل ہیں جبکہ دیگر تو مسافر زخمی ہیں –
انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے –
انتظامیہ کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے تاہم واقعہ کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے –
انتظامیہ کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی