ضلع کیچ: ڈنڈار میں فوجی جارحیت جاری،درجنوں مرد وخواتین کیمپ منتقل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں گذشتہ روزسے پاکستانی فوج کی جاری فوجی جارحیت میں مزید شدت لائی گئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دنڈار کے علاقے بند ملک کے درجنوں علاقہ مکینوں جن میں خواتین، بچے اور مردشامل ہیں کو حراست میں لیکر جبری طور پر اپنے کیمپ منتقل کردیا ہے۔ جبری طورپر کیمپ منتقل کئے جانے والے چند افراد کی شناخت یاسین ولد میاہ لال بخش، صمد، پٹھان ولد کہدہ اللہ بخش، امان ولد کہدہ اللہ بخش، شیرجان ولد کہدہ اللہ بخش،صمد ولد سخی داد، مول جان ولد دربیش،کریمداد ولد محمد عمرکے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ دیگر درجنوں خواتین و بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ علاقے کی مواصلاتی نظام کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیاجس کی وجہ سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق ڈنڈار میں گذشتہ دنوںدو تین قبل فدائی شہید فرازکے تدفین کے بعدعلاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور فوجی جارحیت جاری ہے۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز منگل کو ڈنڈارمیں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ کی اطلاعات بھی سامنے آئیتھیں جس میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں لیکن حکام اور کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ گذشتہ روزڈنڈار میں فورسز نے شہری و پہاڑی علاقوں میں فوجی جارحیت کی اور جہاں لوگوں کو گھروں میں محصورکرکے نکلنے نہیں دیا گیا۔اور فورسز کی جانب سے آبادی پرمارٹر گولے بھی فائر کر کئے گئے۔جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post