راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 5مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 28 سالہ سپاہی شبیرجاں بحق ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے حملہ ۤوروں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحیداللہ، محمد اللہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر مشتبہ افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے
Share this: