گوادر، فائرنگ و دھماکے کے واقعات میں فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق،3 زخمی

گوادر:بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں پاکستان ائیرفورس کی گاڑی پر بم حملہ،مکران کوسٹل ہائی وے پر آرمی قافلے پر فائرنگ،ایک اہلکار جان بحق،تین زخمی،بم دھماکے میں پی اے ایف کے دواہلکار زخمی ہوگئے آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے سب تحصیل پسنی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پاکستان ائیر فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں پولیس زرائع نے بتایا کہ پسنی شہر کے اندر پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے پاکستان ائیر فورس کی گاڈی پر بم حملہ کیاگیا پولیس زرائع کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا پی اے ایف کی گاڑی جوں ہی چیک پوسٹ کے قریب پہنچی تو دھماکہ ہوا دھماکے میں پاکستان ائیرفورس کے دواہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک نامی علاقے میں گوادر سے جانے والی فوجی قافلے پر حملہ کیاگیا زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جان بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم سرکاری زرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post