لاہور:ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے تحت برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کا تیل 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن اور انڈے شامل ہیں،پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا ءکی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔
Share this: