تربت سمیت ضلع کیچ میں رات بھر سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری

تربت :تربت سمیت ضلع کیچ میں رات بھر سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کیچ کے تحصیل تربت، دشت، تمپ، مند، بلیدہ میں بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی کا منظر ہے،تربت،گوادر،،پنجگور سمیت مکران ڈویژن میں رات سے بجلی منقطع ہے، جس لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور بارش کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے تحصیل دشت و مند کے کچھ علاقوں میں چاردیواری اور مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ اور زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے تربت ٹو مند روڈ بند، زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔ جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے مکران کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب کیچ و گوادر سمیت اب تک کوئی جانی نقصانات نہیں ہوا ہے,جبکہ تحصیل دشت حلقے کے نمائندہ صوبائی وزیر لالہ رشید دشتی کی اپیل پر وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلنگور دشت میں طوفانی بارش کا نوٹس لیکر ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ جس پر رات کو ڈپٹی کمشنرکیچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مکران نے بلنگور دشت کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم اس وقت تحصیل دشت کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے, پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلنگور میں متاثرین کو 25ٹینٹ، 20 کیچن سیٹ، 50 کمبل، پانی فراہم کیا گیاہے، نائب تحصیلدار دشت محمد امین کی زیر نگرانی تین امدادی ٹیمیں دشت میں سرگرم ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آسکانی بازار آبسر میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب پانی جھونپڑی نما گھروں میں داخل ہوگیاہے، شدید سردی کے سبب بچے اور بوڑھے گھروں سے باہر رہنے پر مجبورہیں۔ اور محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع کیچ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 ملی میٹربارش رکارڈ ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے کیچ کے عوام کی ہدایت کی ہے کمزور بندات کے قریب آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کسی بھی خطرے کے پیش نظر ڈی سی آفس یا لیویز تھانہ کو اطلاع دیں انکی امداد کیلئے ریسکیو ٹیم فوری پہنچ جائینگی۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post