ڈریرہ بگٹی، گیس کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکینوں کا گیس کمپنی کے گیٹ کے سامنے احتجاج

ڈیرہ بگٹی:
گیس کی دولت سے مالا مال اور ملک بھر کو گیس فراہم کرنے والی سرزمین ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے مکینوں کو پیرکوہ گیس فیلڈ انتظامیہ نے گیس کی سپلائی روک دی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے مشتعل ہوکر پیرکوہ گیس فیلڈ کا مین گیٹ بند کرکے احتجاج شروع کردیا زرائع کے مطابق فیلڈ منیجر پیرکوہ گیس فیلڈ کے حکم پر علاقہ مکینوں کو گیس کی سپلائی مکمل بند کرنے کے خلاف شدید سرد علاقے پیرکوہ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے مشتعل مظاہرین نے پیرکوہ گیس فیلڈ کے مین گیٹ کے سامنے ٹائر نزرآتش کرکے پیرکوہ گیس فیلڈ کے اندر جانے والے مرکزی راستے کو بند کردیا علاقہ مکینوں کے مطابق ان ہی کی سرزمین سے گزشتہ نصف صدی سے ملک بھر کو گیس کی سپلائی ہورہی ہے مگر بدقسمتی سے رواں موسم سرما کے شدید سردیوں میں گیس فیلڈ انتظامیہ نے نہ صرف علاقہ مکینوں کی بجلی بند کردی بلکہ ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ گیس کی فراہمی تک بند کردی جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مشتعل مظاہرین کے مطابق اگر علاقہ مکینوں کے لئے گیس کی فراہمی بحال نہیں کی گئی تو وہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں گو کہ متعلقہ گیس کمپنی بے پناہ طاقتور ہے مگر علاقہ مکین اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post