چوراہوں اور مرکزی شاہراہ پر ایف سی کے بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا – آل پارٹیز کیچ

آل پارٹیز کیچ کا اجلاس زیر صدارت کنوینر خان محمد جان پی این پی عوامی کے ضلعی آفس میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی، بی این پی، بی این پی عوامی، پی این پی عوامی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، انجمن تاجران، پریس کلب سمیت الائنس میں شامل جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف سی کی جانب سے پبلک راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر سڑک آمدورفت کے لئے بند کرنے پر تشویش ظاہر کیا گیا اور اس عمل کو شہری آزادی سے متصادم قرار دے کر فورا سڑک کھولنے کے لیے کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ ملاقات کرکے تمام بند کی گئی سڑکیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولنے اور شہریوں کو آئندہ ایف سی کی جانب سے تنگ کرنے کے بارے بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شامل شرکاء نے کہا کہ اگر ایف سی کو شہر کے اندر اپنی سیکیورٹی کے لئے خدشات ہیں تو وہ شہر سے باہر نکل جائے عوام کو ایف سی کے طرز عمل سے کافی شکایتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکار اپنی بجٹ سے خطیر رقم خرچ کر کے عوام کی سہولت کے لئے سڑکیں بناتی، اسکول اور ہسپتال کھولتی ہے لیکن ایف سی کبھی اپنی سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرتی ہے تو کبھی اسکول اور ہسپتالوں پر جاکر چوکیاں بناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہ پر ایف سی کے بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ان مقامات پر اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تو ردعمل میں عوام کو تنگ کیا جاتا ہے اس سے بہتر ہے کہ ایف سی پبلک مقامات اور شہر کے اندر سے نکل جائے تاکہ سیکیورٹی کا مسلہ پیدا نہ ہو۔ بعد ازاں آل پارٹیز کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کرکے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے انہیں آگاہ کیا اور بتایاکہ جتنی سڑکیں حال ہی میں عام شہریوں کے لیے بند کردی گئی ہیں انہیں اگر فوری طور پر نہیں کھولا گیا تو سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج اور ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر اس بارے میں جلد ایکشن لے اگر وہ ایف سی حکام سے بات کریں گے یا اپنی طرف سے رکاوٹیں دور کرائیں گے سیاسی جماعتوں کو عوامی سہولت کی خاطر بند شدہ راستے جلد بحال چاہیے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے آل پارٹیز کیچ کے وفد کو ان کے مطالبات پر مثبت نتائج کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف سی سے اس معاملے پر پہلے ہی رابطے میں ہیں مزید ان کے ساتھ مل شکایات دور کی جائیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post