نوشکی:نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی کال کے مطابق ریکوڈک بچا تحریک کے حوالے سے ایک احتجاجی ریلی جوکہ پارٹی آفس سے نکل کر مختلف شاہراں سے ہوتے ہوئے گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی جس میں نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے ورکرز اور عوام کی بڑی تعداد میں شریک تھی احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ نائب صدر رمضان حسنی یوتھ اینڈ سپورٹس سیکرٹری داود شاہ بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سی سی ممبر حقنوازشاہ زونل صدر مشتاق بلوچ نثار بلوچ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی ساحل وسائل کو گزشتہ 74 سالوں سے بے دریغ لوٹا جارہا ہے جوکہ وفاق کی بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کی سلوک ہے آج بلوچستان کی ساحل وسائل کو بیج کر وفاق اور دوسرے صوبے جنت بن گئے ہے لیکن بلوچستان کی باسی آج بھی بجلی پانی صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے سوئی جوکہ پورے ملک کو گیس فراہم کرتی ہیں لیکن بلوچستان اپنی جگہ سوئی کو بھی گیس میسر نہیں آج ریکوڈک کو جوکہ بلوچستان کی قومی میراث ہے ریکوڈک کو خفیہ زریعے سے نیلام کیا جارہا ہیں جو اس سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ہے کیونکہ بلوچستان کو لیبارٹری بنا کر مختلف ٹیسٹ کئے جاتے ہے جس کی مثال موجودہ صوبائی حکومت اور ان کی ڈمی پارٹی ہے موجودہ صوبائی حکومت کی وزیراعلی کی تبدیلی کا مقصد دراصل ریکوڈک کی سودے بازی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے لیکن وہ لوگ جو قوم پرستی اور مذہبی پرستی کے دعوے دار ہے وہ لوگ بھی اس گناہ کبیرہ میں شامل ہے آج یہی لوگ اپنے اکابرین کی سوچ فکر سے ہٹ چکے ہیں کیونکہ اب انہیں صرف مراعات اور بینک بیلنس کی پڑی ہے لیکن نیشنل پارٹی ریکوڈک سمیت بلوچستان کی کوئی بھی قومی میراث ہو نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہے گی اور ان سوداگروں کی اصل چہرے عوام میں لاکر انکے بدنما کرتوتوں کو عیاں کریگی۔
Share this: