مغربی اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں

مغربی بلوچستان سے اٹھنے والی موسمی بارشوں نے مغربی اور مشرقی بلوچستان کے کئی علاقے خصوصاً مکران میں کئی جگہوں پہ تباہی مچائی ہوئی ہیں۔ آخری اطلاعات تک مشرقی بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ، گوادر اور پنجگور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ رات 8.30 سے شروع ہونے والی تربت میں اس وقت گرج چمک کے ساتھ جاری ہے، بازار ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی الرٹ جاری کی ہے اور لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ گھروں تک محدود رہیں، ٹرانسپورٹر اپنی سروس مت نکالیں۔ دوسری جانب ضلع کے علاقے دشت میں بھی بارش نے تناہی مچادی ہے جہاں سڑکوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے دشت بلنگور کا ضلعی ہیڈکوارٹر تربت سے زمین رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ کاشاپ اور گردنواح میں تیز بارشوں کی وجہ طغیانی کا خطرہ بڑھ چکا ہے جبکہ نشینی علاقے بھی زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ تربت آسکانی بازار میں شدید بارشوں کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور لوگ شدید سردی کے حالت میں آسمان تلے رہنے پہ مجبور ہوگئے۔ ضلع گوادر میں شدید بارشوں کی وجہ سڑکیں سمندر کا منظر پیش کرنے لگے جسکی وجہ شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان ،زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،دالبندین چاغی، تربت، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر ،ہرنائی اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پہ برفباری کا امکان ہے۔ مغربی بلوچستان سے اطلاعات ہیں ہیں کنرک میں شہری سیلاب کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں اور کنرک اسپتال میں بھی داخل ہوگیا۔ اس کے علاوہ مغربی و مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جہاں لوگ گھروں سے باہر سیر و تفریح کے لئے نکلے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post