کوئٹہ ، بارش و برفباری سے بلوچستان بھر میں کچے مکانات کو نقصان

چمن /کوئٹہ: بلو چستان میں با رش اور برفباری کے با عث مختلف اضلا ع میں کچے مکا نا ت کو نقصان پہنچا ہے بلکہ مختلف علا قوں کا ایک دوسرے سے زمینی را بطہ بھی منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔چمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روش ہو نے والی موسلادھار با رش کے با عث کلی ٹھیکیدار حسن میں پا نی گھروں میں داخل ہو نے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اوران کے دیواریں گر پڑی بلکہ کمروں میں پا نی بھر جا نے سے قیمتی سامان بھی پا نی سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ ٹھیکیدار کلی حسن میں 8مکا نا ت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں رہنے والے افراد کو اپنے گھر چھوڑ نے پڑے ہیں تا ہم کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں اسی طرح اڈا کہول کلی حا جی عبدالغنی میں بھی بعض گھروں میں پا نی داخل ہو نے کی اطلاعات ہیں اور وہاں بھی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن(ر)جمعہ داد مندوخیل کے جا ری کر دہ تفصیلات کے مطابق ضلع چمن میں موسلادھار با رش میں پھنس جا نے والی گاڑیوں کو ضلعی انتظا میہ نے سیلا بی پا نی سے نکا ل لیا ہے اور کسی قسم کے جا نی نقصان کی بھی اطلا ع نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں اور مختلف علاقوں میں با رش کا پا نی گھروں میں گھس جا نے سے وہاں کے در و دیوار متاثر ہو ئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق با رشوں سے ضلع میں بجلی کا نظا م متاثر ہو ا ہے اس سلسلے میں کیسکو چیف اور دیگر حکام کو آ گا ہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اور کیوئیک ریسپانس فورس کے جوان ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔دریں اثناء تو بہ کا کڑی میں بھی پہاڑی علاقوں میں برفبا ری کے با عث راستوں کی بندش کی خبریں مل رہی ہیں اور بتا یا جا رہا ہے کہ مقامی افراد راستوں میں پھنسی گاڑیوں کو نکا لنے کے لئے اپنی مدد آ پ کے تحت کا رروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post