خضدارسمیت گردونواح میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیلنے لگا

خضدار(بیورورپورٹ) ضلع خضدار کے گردنواح سمیت قلات ڈویژن میں موذی مرض ہیپاٹائٹس یرقان کے مہلک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اس مہلک موذی مرض کیلئے حکومت کی جانب سے پورے صوبے میں مفت ویکسیئن کی کورس شروع کی گئ ہے عوام کی توجہ دلاؤ انتخاب سروے رپورٹ میں ضلع خضدار اور قلات ڈویژن کے آس پاس ضلعوں اور تحصیلوں میں کئ سالوں سے ہیپاٹائٹس پرقان اور جگر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے چونکہ اس موذی مرضوں کے حوالے سے محکمہ صحت پورے صوبے میں مفت ویکسیئن کی جارہی ہے اس مرض کو بروقت روکنے کیلئے احتیاطی ویکسیئن استعمال کرنے کیلئے شعور آگاہی فراہمی کیلئے محکمہ صحت ساتھ بڑھ چڑھ کر قومی ذمہ داری سےحصہ لیں اس مہلک مرض کے متعلق ہمارے بیورورپورٹر سے محکمہ صحت کے ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس یرقان کی بیماری کی عموما تیزی سے ہرجگہ پھیلنا کھانے پینے کے ایشیاء، میں ناقص صفائ، کااستعمال ہونا استعمال شدہ سرنج اور نان کوالیفائیڈ عطائ ڈاکٹروں سے علاج ومعالجہ اور ان سے غلط تشخیص ہر جگہ اور خاص کر ہوٹلوں میں ناقص صفائ اور گندے اور پرانی سالن وغیرہ کے استعمال سے اس موذی مرض کا لوگ شکار ہوسکتے ہیں جبکہ اس متعلق محکمہ صحت باربار ورکشاپ منعقد کرکے عوام کو شعور آگاہی فراہم کی جارہی ہے عوام اس مہلک مرضوں سے اپنے آپ کو ہر وقت اور ہرگھڑی بچاکر اس سے اپنے آپکو بے خبر اور بری الزمہ قرار نہ دیں اور اس سے اپنی آنکھیں بند کرکے چشم پوشی ہرگز اختیار نہ کی جائے محکمہ صحت اس مرض کے روک تھام کیلئے سالانہ ویکسئین پر کروڑوں روپئے خرچ کیاجارہا ہے اور عوام اس جانب توجہ دیکر اپنے کھانے پینے کی ایشیاء اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی علاج ومعالجہ سے گریز کریں اپنے خاندان علاقہ اپنے صوبے کےہر فرد کی حفاظت کو اپنا قومی فرض سمجھ کر اس موذی مرض سے بچانے کی عہد کرکے انسانیت دوستی کا ثبوت دیں اور ویکسیئن کرنے سے اپنے آپکو ہرگز بری نہ سمجھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post