افغان حکام کی جانب سے ڈیورنڈ لائن پہ خار دار تاروں کو اکھاڑنا قابل تعریف اقدام ہے ، یہ کہنا ہے بلوچ بزرگ رہنماء عبدالنبی بنگلزئی کا۔
بزرگ بلوچ رہنماء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں افغان حکومتی اہلکاروں کی طرف سے ننگرہار و نیمروز میں ڈیورنڈ لائن پر پاکستان کی طرف سے لگائے ہوئے خاردار تاروں کو اکھاڑنا قابل تعریف اقدام ۔
انہوں نے کہا کہ انگریز استعمار نے اپنے انتظامی و فوجی مقاصد کے لئے انیسویں صدی میں ڈیورنڈ لائن کھینچ کر پشتون و بلوچ اقوام کو تقسیم کیا تھا۔
خیال رہے حالیہ کچھ دنوں میں ڈیورنڈلائن پہ حالات بہت کشیدہ ہیں ، طالبان حکام کی جانب سے پہلے ننگرہار اور نیمروز میں ڈیورنڈ لائن پہ باڑ کو اکھاڑ کر لے گئے ہیں۔
جبکہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر پاکستان کا باڑ لگانا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے بھی کہا کہ پاکستانی حکام کو کسی صورت بھی بارڈر پہ باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرینگے۔