کوئٹہ :شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ 31جنوری کی رات11بجکر23 منٹ پرشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کوئٹہ کے انکمنگ ٹوسے منسلک 11کے وی پینلز میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جسکے بعد فائربریگیڈنے آگ پر فوری طورپرقابوپالیا۔اس دوران پی ڈی ایم اے کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔ترجمان نے کہا کہ متاثر ہونے والے فیڈروں میں 11کے وی پی اے ایف، چشمہ، دوستین،نوحصار، خروٹ آباد، ایف سی، آئی ٹی یونیورسٹی،کڈنی سنٹر،واسا اور خروٹ آباد،ائیرپورٹ، داریم،ادیان، عمر،گارڈن ٹاؤن،ویسٹرن بائی پاس،تکاتُو، جبل نُور، ایگریکلچرل کالج، ریگی، اغبرگ اور سی ٹی ایس فیڈرزشامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن(جی ایس او)،گرڈسسٹم کنسٹرکشن(جی ایس سی) اورپروٹیکشن اینڈانسٹرومینٹیشن (پی اینڈآئی) اور ٹی اینڈ آئی کی ٹیموں نے متاثرہ اِن کمنگ ٹو سے منسلک 11کے وی پینلز کی تبدیلی اور مرمت وبحالی کاکام ہنگامی بنیاد وں ہفتے کی صبح سے شروع کردیا اس دوران انکمنگ ون سے منسلک پی اے ایف، ائیرپورٹ، داریم،چشمہ، دوستین،نوحصار، خروٹ آباد،کڈنی سنٹر،واسا اور خروٹ آباد فیڈروں کو اتوار کی شب تک بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔انکمنگ ٹو سے منسلک ادیان، ایف سی،آئی ٹی،عمر،گارڈن ٹاؤن،ویسٹرن بائی پاس،تکاتُو، جبل نُور، ایگریکلچرل کالج، ریگی، اغبرگ اور سی ٹی ایس فیڈروں کے متاثرہ پینلز کی مرمت و تبدیلی کا کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی اور توقع ہے کہ منگل کی شب تک انکمنگ ٹو سے منسلک فیڈروں کی بجلی مکمل طور پربحال کر دی جائے گی البتہ اس دوران کیسکو کی کوشش ہوگی کہ متبادل زرائع سے انکمنگ ٹو کے فیڈروں کو باری باری بجلی فراہم کی جائے۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر محمدعارف نے شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کا معائنہ کیااور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مرمت وبحالی کاکام جلد مکمل کیاجائے تاکہ متعلقہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔ تاہم کیسکونے اس دوران 132کے وی شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں ان کمنگ ٹو سے منسلک 11کے وی پینلز میں آگ لگنے کی وجہ سے متاثرہ فیڈروں کے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post