پاکستان: لاپتہ افراد سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد گم ہوگیا

پاکستان کے وزارت انسانی حقوق کو لاپتا افراد کے حوالے سے اپنے ہی تیار کردہ بل کی تلاش ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا تھا، معلوم نہیں سینیٹ جاتے جاتے راستے میں کہاں گم ہوگیاہے۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ ’ہم نے بل تیار کرلیا تھا جو کہ قائمہ کمیٹی اور قومی اسمبلی دونوں سے منظور ہوگیا تھا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی کے لیے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ’کہا جارہا ہے کہ بل اب سینیٹ سیکریٹریٹ کے پاس ہے‘۔

Post a Comment

Previous Post Next Post