بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

کراچی: بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارت کی جانب سے مذہبی رواداری پر وار کا ایک اور فیصلہ سامنے آیا ہے، پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 160 یاتریوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم بھارتی حکومت نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور آنے سے منع کردیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے پرواز منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے جے پور کے لیے 160 یاتریوں کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پی کے 6270 پلان کی گئی تھی، خصوصی پرواز کو کراچی سے بھارتی شہر جے پور کے لیے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا، اور جے پور کے ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا تھا۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post