بولان اور خاران میں دشمن فوج پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی کیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 2 جنوری بروز اتوار دوپہر ڈیرھ بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں انڈیسہ گنوک ءِ وڈ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی آزاد قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مذکورہ حملہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار حسب فطرت بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاکستانی فوج پیشہ ورانہ مہارت اور فطری دلیری سے عاری فوج ہے جوکہ میدان جنگ میں پیٹھ دکھاتی ہے اور بعد میں نہتے عوام پر طاقت استعمال کرتی ہے۔ دو دن قبل خاران میں بھی ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہمارے سرمچاروں کے حملے کے دوران ایف سی کے اہلکار کیمپ کے اعتراف میں دفاعی اعتبار سے قائم دو مرکزی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ ترجمان نے ہفتہ کے دن خاران کے کیمپ پر راکٹ لانچروں سے حملہ میں متعدد اہلکاروں کو ھلاک اور زخمی کرنے کی ذمہداری بھی قبول کی کی ہے انھوں نے کہاکہ دشمن فوج پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post