پنجگور پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 17 سالہ لڑکا بھارک ولد مراد شہید*

پنجگور: پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے پیری کور بالگتر میں سترہ سالہ لڑکا ’بھارک ولد مراد ‘ شہید ہوگیا۔ گذشتہ روز بالگتر کے علاقے چکیں گوران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل تین گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آنے سے کم از کم 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کے ردعمل میں علاقے میں پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز ایک طویل پہاڑی سلسلے میں اندھا دھند شیلنگ کر رہے ہیں جس کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکا شہید ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز نے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں بھی کئی جگہوں پر شیلنگ کی۔ زامران دشتک کے اطراف، جکان ، مریمانی، نوشمانی ، جھلی گٹ، دزانی، زامرانی، ھیجی اور زراگن میں شیلنگ کی گئی۔زامران میں پاکستانی فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ذریعہ: *نامہ نگار* | تصویر: *آرکائیو* پنجگور: پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے پیری کور بالگتر میں سترہ سالہ لڑکا ’بھارک ولد مراد ‘ شہید ہوگیا۔ گذشتہ روز بالگتر کے علاقے چکیں گوران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل تین گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آنے سے کم از کم 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کے ردعمل میں علاقے میں پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز ایک طویل پہاڑی سلسلے میں اندھا دھند شیلنگ کر رہے ہیں جس کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکا شہید ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز نے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں بھی کئی جگہوں پر شیلنگ کی۔ زامران دشتک کے اطراف، جکان ، مریمانی، نوشمانی ، جھلی گٹ، دزانی، زامرانی، ھیجی اور زراگن میں شیلنگ کی گئی۔زامران میں پاکستانی فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post